مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ۔ خطیب جمعہ نے انقلاب اسلامی کو اللہ تعالی کی بہت بڑي نعمت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کی نعمت اس کا شکر ادا کرنے سے باقی رہتی ہے ایرانی حکام اور عوام کو ہمیشہ اللہ تعالی کا شکر بجالانا چاہیے اور شکر کے ذریعہ اس عظیم نعمت کی حفاظت کرنی چاہیے۔
سید احمد خاتمی نے کہا کہ انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کو آزادی، استقلال ،دینی جمہوریت ، خود اعتمادی ، پیشرفت و ترقی اور قومی حکومت کی نعمتوں سے نواز ہے۔ ایرانی قوم اس عظیم نعمت کی گذشتہ 39 برسوں سے حفاظت کررہی ہے ایرانی عوام نے اس عرصہ میں اپنی ذمہ داریوں پر اچھی طرح عمل کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی حکام کو عوام کی خدمات انجام دینے میں فخر محسوس کرنا چاہیے اور عوامی مشکلات کو دور کرنے پر اپنی توجہ مبذول کرنی چا ہيے ۔
خطیب جمعہ نے کہا کہ دشمن انقلاب اسلامی کی کمین میں بیٹھا ہوا ہے یہ تصور غلط ہے کہ دشمن نے انقلاب اسلامی کی مخالفت ترک کردی ہے انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے لہذا ایرانی قوم اور حکام کو دشمنوں کی سازشوں کے بارے میں ہمیشہ ہوشیار اور بیدار رہنا چاہیے اور ایرانی عوام ایک بار پھر 22 بہمن کی ریلیوں میں شرکت کرکے دشمن کی مذموم سازشوں اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔