مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے طالبان ، القاعدہ اور داعش ایسی وہابی دہشت گرد تنظیمیں ہیں جنھیں امیرکہ نے سعودی عرب کے ساتھ ملکر کر تشکیل دیا تھا۔ امریکہ کی جانب سے جن لوگوں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان حکومت کا بھی حصہ رہے ہیں جن میں مرکزی بینک کے سابق گورنر بھی شامل ہیں۔ امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل افراد کا رابطہ مبینہ طور پر پاکستان سے ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اس فہرست میں شامل لوگوں کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ پاکستان میں مبینہ طور پر موجود طالبان قیادت ہے جو مبینہ طور پر دہشت گردوں کو افغانستان میں امریکی اور اتحادی افواج پر حملہ کرنے کے لیے مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ہتھیار بھی فراہم کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیا اور افغانستان کے لیے نئی حکمت عملی وضع کی تھی جس میں انہوں نے افغانستان میں جاری 17 سالہ جنگ کے خاتمے اور طالبان کو شکست دینے کے لیے پاکستان پر اس حکمت عملی میں ساتھ دینے پر زور دیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 26 جنوری 2018 - 12:13
امریکہ نے طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے طالبان ، القاعدہ اور داعش ایسی وہابی دہشت گرد تنظیمیں ہیں جنھیں امیرکہ نے سعودی عرب کے ساتھ ملکر کر تشکیل دیا تھا۔