مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت کے وزیر دفاع ناصر صباح الاحمد الصباح قطر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ قطر کے وزیر دفاع اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بد حمد آل ثانی کی دعوت پر کویت کے وزیر دفاع دوحہ پہنچے ہیں جہاں وہ فارغ التحصیل فوجیوں کی ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔ ادھر کویت نے سعودی عرب کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے کویت کے وزیر صنعت و تجارت کی توہین پر شدید احتجاج کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 جنوری 2018 - 12:19
کویت کے وزیر دفاع قطر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ قطر کے وزیر دفاع اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔