افغانستان کے شہر جلال آباد میں غیر ملکی این جی او کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے میں 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں غیر ملکی این جی او کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے میں 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق آج صبح مسلح افراد نے بچوں کی غیر ملکی این جی او کے دفتر پر حملہ کیا اور عمارت کے نزدیک ایک خودکش دھماکہ بھی کیا گیا۔ترجمان افغان صوبائی گورنر کے مطابق افغان فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔