چین کے وزير خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی یکطرفہ پالیسیاں عالمی تجارت کے لئے بہت بڑا حطرہ بن گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  چین کے وزير خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی یکطرفہ پالیسیاں عالمی تجارت کے لئے بہت بڑا حطرہ بن گئی ہیں۔ چینی وزیر خارجہ کا بیان امریکی حکومت کے اس بیان کے رد عمل میں آیا ہے جس میں امریکی حکومت نے کہا تھا کہ چین کی 2001 میں عالمی تجارتی ادارے میں شمولیت بہت بڑی غلطی تھی ۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی یکطرفہ پالیسی عالمی تجارت کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئی  ہے۔