مہر خبررساں ایجنسی نے آوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں انٹرنیشنل ہوٹل پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے بعد فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق 4 دہشت گردوں نے انٹرنیشنل ہوٹل میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جب کہ حملہ آوروں نے ہوٹل کے ایک حصے کو آگ بھی لگا دی۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر ہوٹل کے گرد اپنی پوزیشنز سنبھال لی ہیں اور دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔بتایا جارہا ہے کہ دہشت گردوں نے کچھ لوگوں کو یرغمال بھی بنالیا ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 20 جنوری 2018 - 22:07
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں انٹرنیشنل ہوٹل پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے بعد فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔