مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 10 وہابی دہشت گردوں کی سزائے موت کی تصدیق کردی. پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 10 وہابی دہشت گردوں کی سزائے موت کی تصدیق کردی جب کہ 3 دہشت گردوں کو مختلف مدت کی قید کی سزا سنائی گئی، تمام دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم سے ہے جو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سزا پانے والے دہشت گرد سکیورٹی اہلکاروں کے گلے کاٹنے، قانون نافذ کرنے والوں پرحملوں، شہریوں کی ہلاکتوں، تعلیمی اداروں ، مسجدوں پرحملوں میں ملوث ہیں، یہ 10 دہشت گرد 41 افراد کے قتل اور 33 کو زخمی کرنے میں بھی ملوث رہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں سمیع الرحمان، ارشد بلال، محمد علیم، رسول محمد، سہیل احمد، نعمت اللہ، رحمت علی شامل ہیں جب کہ ان دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔