مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہندوستانی شہری وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم القاعدہ میں بھرتی ہو رہے ہیں جس پرپاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان فیصل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر صورت حال خراب ہوتی جا رہی ہے، رواں برس اب تک بھارت کی جانب سے100سے زائد مرتبہ فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، بھارت کے یہ عزائم خطے میں امن کیلیے خطرے کا باعث بن رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ وہابی دہشت گرد کالعدم تنظیم داعش کی بھارت میں پیش قدمی اس بات کی عکاس ہے کہ دہشت گردی کی جڑیں نہیں ہوتیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے اور امریکی انتظامیہ و اعلیٰ حکام سے ملاقاتوںکا مقصد بھی مشترکہ اہداف کی تلاش ہے، ملاقاتوں میں تسلسل کا مطلب ہے کہ ابھی تک ہدف حاصل نہیں کر سکے۔
اجراء کی تاریخ: 19 جنوری 2018 - 12:44
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہندوستانی شہری وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم القاعدہ میں بھرتی ہو رہے ہیں جس پرپاکستان کو تشویش ہے۔