فلسطینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے احمد سلیم نامی 24 سالہ فلسطینی جوان شہید ہو گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے احمد سلیم نامی 24 سالہ فلسطینی جوان شہید ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق  فلسطینی  جوان مقبوصہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 6 دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس  کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک دو درجن سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ جبکہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اسلامی ذرائع کے مطابق امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ٹرمپ کے ساتھ سعودی عرب کے گہرے تعلقات سے اسلام اور مسلمانوں کو زبردست دھچکا لگا ہے۔ اسلامی مبصرین کے مطابق نام نہاد خادم الحرمین شاہ سلمان کا امریکہ کے صدر ٹرمپ کے ساتھ ڈانس عالم اسلام کے لئے شرم کا باعث بن گیا ہے۔