اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج اسلامی ممالک کی تیرہویں پارلیمانی کانفرنس کا آغازہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج اسلامی ممالک کی  تیرہویں پارلیمانی  کانفرنس کا آغازہوگا۔ اس اجلاس میں اجرائی اور تخصصی کمیٹیوں کے ماہرین تبادلہ خیال کریں گے ۔ پارلیمانی ماہرین کا اجلاس تین دن تک جاری رہےگا جبکہ منگل کے دن اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کی موجودگی میں اسلامی تعاون تنظیم کے پارلیمانی سربراہان کا اصلی اجلاس منعقد ہوگا جو دو دن تک جاری رہےگا بدھ کے دن سہ پہر کو اجلاس کا اختتامی اعلامیہ جاری کیا جائےگا۔