ہندوستانی آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ذمہ داری کا احساس دلاتے رہنا ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی آرمی چیف نے نئی دہلی میں سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ذمہ داری کا احساس دلاتے رہنا ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔ امریکہ کی پاکستان کو دھمکیوں سے متعلق سوال کے جواب میں بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کو دیکھو اور انتظار کرو والی پالیسی اپنانی ہوگی، پاکستان دہشت گردوں کو ٹشو پیپر کے طور پر استعمال کرکے پھینک دیتا ہے لیکن بھارتی فوج نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان کو بھی ذمہ داری کا احساس دلایا جاتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ جوہری ، کیمیائی، حیاتیاتی اور تابکار ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی اب حقیقت کا روپ دھار چکی ہے، آئندہ جنگ جیتنے کے لیے فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنا ہوگا۔