ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ امر یکہ ترکی میں سیاسی بغاوت کرانے کیلئے مختلف چالیں چل رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ امر یکہ ترکی میں سیاسی بغاوت کرانے کیلئے مختلف چالیں چل رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق ترک صدر نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15جولائی2016کو ترکی میں بغاوت کرنے میں ناکام رہنے والے اب مختلف طریقوں سے اپنے عزائم کی تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ امریکہ دہشت گرد تنظیم فیتو، سی آئی آئے اور ایف بی آئی کے ذریعے ترکی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس امت مسلمہ  کے لیے ریڈ لائن ہے۔ بیت المقدس کے بارے میں امریکی فیصلے ناقابل عمل ہیں۔