امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفانی بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک جب کہ سیکڑوں لاپتہ اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفانی بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک جب کہ سیکڑوں لاپتہ اور زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں خشک سالی اور شدید گرمی کے باعث جنگل میں لگنے والی امریکی تاریخ کی خوفناک ترین آگ اور اس کے کچھ ہی دنوں بعد شدید بارشیں ہوئي ہیں۔ کیلی فورنیا کا علاقہ سانتا باربرا شدید گرمی کے بعد ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ جہاں اب تک 13 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ اس کے علاوہ کم از کم 20 افراد زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ سیلاب اور کیچڑ کے سبب ساحلی ریل لائن تقریبا 50 کلومیٹر تک بند ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کے ساتھ مٹی کے تودے اسی علاقے میں آئے ہیں جہاں گزشتہ ماہ جنگل کی آگ سے تباہی ہوئی تھی۔