اجراء کی تاریخ: 9 جنوری 2018 - 19:31

مصر کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صحرائے سینا کے علاقہ الرئیسہ میں مصری فوج نے ایک کارروائي کے دوران 8 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صحرائے سینا کے علاقہ الرئیسہ میں مصری فوج نے ایک کارروائي کے دوران 8 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صحرائے سینا میں مصری فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد سے جاری ہے۔