اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ میں نے امریکہ کومشترکہ ایٹمی معاہدے کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

مہر خـبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری جنرل بان کی مون نے سی این بی سی کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ میں نے امریکہ کومشترکہ ایٹمی معاہدے کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔ اس نے کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کا تمام فریقوں کو پاس و لحاظ رکھنا چآہیے اور اس پر عمل کرنا چاہیے اور ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے سلسلے میں تعاون فراہم کرنا چاہیے ۔ بان کی مون نے کہا کہ میں نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے مشترکہ تاریخي ایٹمی معاہدے کی اہمیت کے بارے میں امریکہ کو آگاہ کردیا ہے۔