مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے اس شہری ہوابازی کے روٹ پر دوطرفہ ہوائی سروس کی اجازت دیدی ہے جو آبنائے تائیوان کی مرکزی لائن کے مد مقابل ہے۔ اطلاعات کے مطابق آبنائے تائیوان مین لینڈ چین اور تائیوا ن کے درمیان سمندری اور فضائی سرحد سمجھی جاتی ہے ۔چین کے شہر ی ہوابازی انتظامیہ نے کہا ہے کہ چین کے غیر فوجی طیارے شمال میں ایم 503روٹ پر پروازیں کریں گے ، اس سے قبل یہ روٹ صرف جنوبی علاقے کے طیاروں کیلئے مخصوص تھا ، چین نے اب یہ پروازیں دریائے پرل اور دریائے یانگٹ زی کے علاقے میں پروازوں کا رش ختم کرنے کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 7 جنوری 2018 - 16:53
چین نے اس شہری ہوابازی کے روٹ پر دوطرفہ ہوائی سروس کی اجازت دیدی ہے جو آبنائے تائیوان کی مرکزی لائن کے مد مقابل ہے۔