اجراء کی تاریخ: 5 جنوری 2018 - 18:08

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ ذہنی مریض ہیں عام ماہرین کی طرح قریبی ساتھیوں نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ ذہنی مریض ہیں عام ماہرین کی طرح قریبی ساتھیوں نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق صدر ٹرمپ ذہنی مریض ہیں، صدرٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک ہونے نہ ہونے کے حوالے سے امریکہ میں بحث جاری ہے۔

اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ذہنی مریض ہیں اور اب ان کے قریبی ساتھیوں نے بھی مان لیا ہے کہ ان کی ذہنی حالت عام انسانوں والی نہیں رہی۔ ٹرمپ کی شخصیت خوش فہم، شوقیہ، لالچی اور شیطانی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی ذہنی بیماری کا صرف وہ ہی ماہرین نفسیات علاج کرسکتے ہیں جو ان کو ذاتی طور پرجانتے ہوں۔

دماغی ماہرین امراض انسان کے رویے اور دوسروں کے ساتھ برتاؤسے ہی اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ آیا وہ ذہنی طور پر ٹھیک ہے یا نہیں۔