پاکستانی بحریہ کے میزائل کرافٹ پی این ایس ہمت نے کروز میزائل " حربہ " کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی بحریہ کے میزائل کرافٹ پی این ایس ہمت نے کروز میزائل " حربہ " کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاکستانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق میزائل کرافٹ پی این ایس ہمت نے کروز میزائل " حربہ " فائر کیا جس نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ظفر محمود عباسی بھی موجود تھےجنہوں نےپی این ایس عالمگیر سے اس کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے نیول فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہاربھی کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ میزائل سطح آب سے سطح آب پر مار کرنے اور زمینی حملے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔