روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران کے حالیہ واقعات میں غیر ملکی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں دیگر ممالک کی مداخلت قابل مذمت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ریانووسٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران کے حالیہ واقعات میں غیر ملکی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں دیگر ممالک کی مداخلت قابل مذمت ہے۔

روس کا کہنا ہے کہ ایران میں جزوی احتجاج داخلی مسئلہ ہے اور اس مسئلہ میں امریکہ اور دیگر ممالک کی مداخلت ، بلوائیوں اور تخریبکاروں کی حمایت اور انھیں تخریب کاری پر اکسانا قابل مذمت ہے۔