اجراء کی تاریخ: 1 جنوری 2018 - 19:56

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں فضائی حملے کےنتیجے میں افغان طالبان کے اہم کمانڈر اپنے 14 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہلمند میں فضائی حملے کےنتیجے میں افغان طالبان کے اہم کمانڈر اپنے 14 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان صوبے ہلمند کے علاقے شورکئی میں امریکی طیاروں نے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 افغان طالبان ہلاک ہوگئے۔  ہلاک ہونے والوں میں اہم طالبان کمانڈر مولوی احمد مسرور، ملا صادق اللہ اور مولوی سجاد بھی شامل ہیں، مولوی احمد مسرور افغان طالبان میں خودکش حملوں کا انچارج سمجھا جاتا ہے۔ادھرافغان محکمہ دفاع نے صوبہ ننگر ہار میں بھی داعش کے 11 دہشتگردوں کو ہلاک جب کہ 2 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔افغان حکام کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے۔