مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کی تازہ ترین بمباری میں 10 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے علاقہ الخوخہ میں شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ یمن پر سعودی عرب کی مجرمانہ جارحیت کو تین سال ہوگئے ہیں گذشتہ تین سالوں ميں سعودی عرب کی بمباری کے نتیجے میں 35 ہزآر افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 30 دسمبر 2017 - 12:57
یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کی تازہ ترین بمباری میں 10 افراد شہید ہوگئے ہیں۔