مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شہر ممبئی میں واقع کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ممبئی کے صنعتی علاقے لوئر پریل میں واقع کمالا ملز کمپاؤنڈ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی کئی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
کئی دفتروں اور ریسٹورانٹس پر مشتمل اس عمارت میں آگ ایک ریسٹورانٹ میں لگی جس کے نتیجے میں اب تک 15 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 12 افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ممبئی کے کنگ ایڈورڈ میموریل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔