مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب ذرائع کے مطابق شام کے صوبہ حماہ میں وہابی دہشت گرد گروہوں کے درمیان آپس میں لڑائی کے نتیجے میں کئی درجن دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گرد گرہوں تحریر الشام ، جیش النصر اور جیش الحر کے درمیان حماہ کے شمال مغربی علاقہ قلعہ المضیق میں لڑائی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریر الشام نے جیش النصر کے ٹھکانے پر پہلے حملہ کیا جس کے بعد دونوں گروہوں کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں دو طرف سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔