روس کے الیکشن کمیشن نے صدر پوتین کے سب سے بڑے حریف اپوزیشن لیڈر الیگسی نیولنی کو آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے نا اہل قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے الیکشن کمیشن نے صدر پوتین کے سب سے بڑے حریف اپوزیشن لیڈر الیگسی نیولنی کو آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے نا اہل قرار دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی الیکشن کمیشن نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کے سب سے بڑے سیاسی مخالف الیگسی نوالنی کو خردبرد کے الزامات پر نااہل قرار دے دیا ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیگسی نیولنی اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔الیکشن کمیشن کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد قائد حزب اختلاف الیگسی نیولنی نے عوام سے صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔واضح رہے کہ  روس میں آئندہ صدارتی انتخابات مارچ میں منعقد کئے جائیں گے جس کے لئے 41 سالہ ناوالنی ملک بھر میں اپنی انتخابی مہم شروع کئے ہوئے تھے۔