مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سینیٹ کے سربراہ رضا ربانی نے پاکستان میں 6 ممالک کے پارلیمانی سربراہی اجلاس سے خطاب میں بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کو تاریخی غلطی قراردے دیا ہے انھوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے نتیجے میں فلسطین میں نیا انتفاضہ شروع ہوجائے گا۔ رضا ربانی نے امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے نائب صدر کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان ایکم ستقل ملک ہے اور اسے امریکہ اور کسی بھی دوسرے ملک کے دستور کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستانی سینیٹ کے سربراہ نے امریکہ، اسرائيل اور ہندوستان کے تعاون پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ممالک خطے کی سلامتی کے لئے خطرات پیدا کررہے ہیں ۔ انھوں نے دہشت گردی کے سلسلے میں امریکہ کی دوگانہ پالیسی کیم ذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا الزام چین، روس، پاکستان، شمالی کوریا اور ایران پر عائد کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایشیائی ممالک کو خطے کے مسائل میں بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کے صدر ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے کےغیر قانونی فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے محکم جواب دیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 دسمبر 2017 - 13:14
پاکستان کی سینیٹ کے سربراہ رضا ربانی نے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کو تاریخی غلطی قراردے دیا ۔