پاکستان کے صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 6 ملکی اسپیکرزکانفرنس خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مفید ثابت ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں  6 ملکی اسپیکرزکانفرنس خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مفید ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی مقامی معاملہ نہیں بلکہ اس کا سبب بیرونی مداخلت ہے ،نائن الیون کے بعد پاکستان کو دہشت گردی کی دلدل میں دھکیل دیا گیا،پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہواہے۔ پاکستانی صدر نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر بھی تاکید کی۔