پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں تحصیل غلام خان میں ہونے والے باررودی سرنگ کے دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں  تحصیل غلام خان میں ہونے والے  باررودی سرنگ کے دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان کے علاقے داورگھر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  پاک افغان سرحد کے قریب ہونے والا دھماکہ بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ وہابی دہشت گرد اس علاقہ میں سرگرم ہیں جو پاکستنای فورسز کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔