اجراء کی تاریخ: 23 دسمبر 2017 - 13:15

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی اعلی وفد کے ہمراہ پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی اعلی وفد کے ہمراہ پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔ ایرانی اسپیکر پاکستان میں 6 ممالک روس، ایران، ترکی، افغانستان، چین اور پاکستان کے پارلیمانی اسپیکروں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں  انسداد دہشت گرد کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔