مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سکیورٹی فورسز نے سان فرانسسكومیں کرسمس کے موقع پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں سابق امریکی فوجی کو گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق 25 سالہ سابق امریکی میرین ایورٹ آرن جیمسن کو امریکہ کی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی اہلکار کے ساتھ مبینہ طور پر منصوبہ شیئر کرنے کے باعث شمالی کیرولینا سے گرفتار کیا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق ملزم دہشت گرد تنظیم داعش سے متاثر ہے اور اس نے سان فرانسسکو چرچ پر حملے کا منصوبہ بنایا اور اس کی معلومات داعش کو فراہم کیں۔
اجراء کی تاریخ: 23 دسمبر 2017 - 12:39
امریکی سکیورٹی فورسز نے سان فرانسسكو میں کرسمس کے موقع پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں سابق امریکی فوجی کو گرفتار کرلیا ہے۔