مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر خودکش کاربم دھماکے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قندھار کے ضلع میوند میں واقع پولیس ہیڈکوارٹرز سے خودکش حملہ آور نے بارود سے بھر گاڑی ٹکرادی۔ ضلعی پولیس چیف محمد سلطان کے مطابق حملہ آور کو پہلی سکیورٹی چیک پوسٹ پر روکنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ بچ نکلا اور دوسری چوکی پر اہلکاروں نے اسے روکا تو اس نے تیز رفتار گاڑی عمارت سے ٹکرادی، حملے میں کم از کم 3 ہزار کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پولیس افسران سمیت6اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 5زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 22 دسمبر 2017 - 18:46
افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر خودکش کاربم دھماکے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔