مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر قانونی فیصلے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر قانونی فیصلے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ امریکہ کی طرف سے  بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے کے فیصلے کے بعد دنیا بھرمیں احتجاج جاری ہے، مسلم ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق متنازع فیصلہ واپس لے۔ اسی مطالبے سے متعلق اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں اوآئی سی کا سفارت گروپ قرارداد پیش کرے گا۔ قرارداد میں امریکہ سے بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔  اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ٹرمپ کے بیت المقدس سے متعلق فیصلے کے خلاف قرارداد پیش کی گئی تاہم امریکا نے اسے ویٹو کردیا تھا۔ واضح رہے کہ 4 جولائی1967ء کو فلسطین پر جنرل اسمبلی میں پہلی قرارداد پاکستان کی تھی۔