مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف قلعہ عبداللہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے گورنر بلوچستان پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔بلوچستان کےصوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گلستان کے علاقے سے دو خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کیا ہےجن کے قبضے سے خودکش جیکٹس، جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سرفرازبگٹی کے مطابق گرفتار کیے گئے وہابی دہشت گرد وں کے نام حامد بشیر اور منور ہیں اور وہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی پر حملے کی کوشش کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔
اجراء کی تاریخ: 20 دسمبر 2017 - 10:59
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف قلعہ عبداللہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے گورنر بلوچستان پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔