مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں سکیورٹی فورسز نے امریکی فضائی اڈے پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایئر بیس کو بند کردیا گيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ برطانوی علاقے سفک میں واقع ملڈن ہائی ائیر بیس پر پیش آیا جہاں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے قریب ایک شخص نے بہت تیزی سے اپنی گاڑی ایئربیس کے مرکزی دروازے سے ٹکرانے کی کوشش کی ۔ واقعہ کے بعد برطانوی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیفک میں ملڈن ہال فضائی اڈے پر ہونے والے واقعہ سے آگاہ ہیں کچھ دیر کے لیے فضائی اڈے کو بند رکھا گیا لیکن 3 بجے اسے دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 18 دسمبر 2017 - 19:43
برطانیہ میں سکیورٹی فورسز نے امریکی فضائی اڈے پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایئر بیس کو بند کردیا گيا ہے۔