مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں دہشت گردوں کی کل تعداد 720 ہے اورجرمنی کو ان دہشت گردوں کی طرف سے ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق جرمن انٹیلیجنس سروس" بی ایف وی " کے سربراہ ہنس گیورگ مآسین نے کہا ہے کہ ملک میں امن عامہ کے لیے خطرہ سمجھے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل اور تشدد پر آمادہ دہشت گردوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان 700سے زائد خطرناک دہشت گردوں کی فہرست میں درجنوں کی تعداد میں مسلمان خواتین کے علاوہ ایسے نوجوانوں کے نام بھی شامل ہیں، جن کی عمریں 18 برس سے کم ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 18 دسمبر 2017 - 14:10
جرمن سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جرمنی میں دہشت گردوں کی کل تعداد 720 ہے اورجرمنی کو ان دہشت گردوں کی طرف سے ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ ہے۔