مہر خبررساں ایجنسی نے سائٹ عربی 21 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری یونیورسٹی الازہر کے شیخ احمد الطیب نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی مسلمانوں کے لئے حرمین الشریفین کی طرح مقدس ہے سعودی عرب کی بیت المقدس پر عدم توجہ اس کے ایمان کی کمزوری اور عدم ایمان کی علامت ہے۔احمد الطیب نے کہا کہ بیت المقدس کا ایک پتھر بھی ایسا نہیں جسے دیکھ کر یہ کہا جائے کہ یہاں یہودیوں کا معبد موجود تھا۔شیخ الازہر نے آیات قرآنی اور احادیث کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ اسلام سے پہلے بھی عرب اس علاقہ میں آباد تھے اور یہ سرزمین عربوں سے متعلق ہے اور اس سرزمین کے بارے میں صہیونیوں کا دعوی باطل اور بے بنیاد ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 دسمبر 2017 - 13:46
مصری یونیورسٹی الازہر کے شیخ احمد الطیب نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی مسلمانوں کے لئے حرمین الشریفین کی طرح مقدس ہے سعودی عرب کی بیت المقدس پر عدم توجہ اس کے ایمان کی کمزوری اور عدم ایمان کی علامت ہے۔