برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ مذاکرات کی تکمیل کے بعد یورپی یونین کو چھوڑنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ مذاکرات کی تکمیل کے بعد یورپی یونین کو چھوڑنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے مطابق 29 مارچ سن 2019 کو برطانیہ پوری طرح یورپی یونین کو خیرباد کہہ دے گا۔ اپنے بیان میں تھریسامے کا یہ بھی کہنا تھا کہ انخلا کے بعد یورپی یونین اور برطانیہ کے ممکنہ تعلقات پر جلد بات چیت شروع کی جائے گی۔