مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سر براہ بلاول بھٹو زرداری نے ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ نوازشریف نے ایوان کی توقیر ختم کی جب کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی کمزوری کے ذمہ بھی نوازشریف ہیں۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ نوازشریف کو جس ایوان نے طاقت دی، انہوں نے اس کی بے توقیری کی، نوازشریف نے پارلیمنٹ کو ریمورٹ کنٹرول سے چلانے اور جمہوریت کے کندھے پر سوار ہوکر شخصی آمریت مسلط کرنے کی کوشش کی،آج اگر جمہوریت اور پالیمنٹ کمزرو ہے تو اس کے ذمہ نواشر یف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف بتائیں کہ ان کا نظریہ ہے کیا، یہ وہ نظریہ تو نہیں جس کی قسم آپ نے ضیاء الحق کی قبر پر کھڑے ہوکر کھائی تھی،کیا یہ وہ نظریہ تو نہیں جس کے تحت آپ نے بے نظیر کی حکومت گرانے کی کوشش کی تھی۔ چیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہبازشریف سمجھتے ہیں کہ ان کے تمام گناہوں کا بوجھ نوازشریف نہیں اٹھا لیا ہے لیکن شہباز شریف سن لیں کہ ملتان میٹرو میں ہونے والی کرپشن،ماڈل ٹاون میں 14افراد کی شہادت ،جنوبی پنجاب کی محرومیوں اور ظلم کا حساب دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاست کے اصول اور اخلاقیات سیکھیں اور دہشت گردی اور جہادی سیاست کو ترک کریں،بیرونی اثاثے واپس لانے کا کہنے والے عمران خان خود بیرونی اثاثے رکھنے والوں کے ہتھے چڑھ چکے ہیں یہ میرا پہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا
اجراء کی تاریخ: 15 دسمبر 2017 - 19:54
پاکستان پیپلزپارٹی کے سر براہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ نوازشریف نے ایوان کی بے توقیری کی جب کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی کمزوری کے ذمہ بھی نوازشریف ہیں۔