ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیت المقدس کے بارے میں فیصلے کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف پہلے سکیورٹی کونسل میں جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیت المقدس کے بارے میں فیصلے کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف پہلے سکیورٹی کونسل میں جائیں گے۔ اردوغان نے کہا کہ ہم امریکی صدر کے فیصلے کو منسوخ کرانے کے لئے پہلے سکیورٹی کونسل جائیں گے اردوغان نے کہا کہ مجھے بیت المقدس کے بارے میں مسلمانوں کی خاص توجہ پر فخر ہے اور ہم ملکربیت المقدس کے بارے میں امریکی سازش کو ناکام بنادیں گے۔