بحرین کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندےنے بحرین کے بادشاہ شیخ حمد بن آل خلیفہ کے وفد کے اسرائیل کے دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ اسرائيل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنا کر تاریخ کے کوڑے دان میں دفن ہوجائیں گے۔ عرب اقوام اور مسلمان غدار اور خائن عرب حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں بحرین کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے شیخ عبداللہ دقاق  نے بحرین کے بادشاہ شیخ حمد بن آل خلیفہ کے وفد کے اسرائیل کے دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ اسرائيل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنا کر تاریخ کے کوڑے دان میں دفن ہوجائیں گے۔ عرب اقوام اور مسلمان غدار اور خائن عرب حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ شیخ عبداللہ دقاق نے بحرینی وفد کےدورہ اسرائيل کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ کے وفد کا بحرینی عوام سے کوئی تعلق نہیں بحرینی وفد آل خلیفہ کا  نمائندہ وفد ہے اس کا بحرینی عوام سے کوئی ربط نہیں ، کیونکہ بحرینی عوام آل خلیفہ حکومت کے خلاف ہے۔ عبداللہ دقاق نے کہا کہ ہم بحرینی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جس نے بھی اسرائيل کے ساتھ تعلقات قائم کئے انھیں تاریخ کبھی معاف نہیں کرےگی ان کا نام غداروں اور خائنوں کی فہرست میں درج ہوجائے گا انھیں تاریخ کے کوڑے دان میں ڈال دیا جائے گا۔

عبد اللہ دقاق نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے آّپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو آپریشن کے دو دن بعد پھر نظر بند کردیا ہے اور شیخ عیسی قاسم کی زندگی خطرے میں ہے بحرینی شیعوں پر آل خلیفہ حکومت کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بحرین کے مظلوم عوام کے حقوق کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے۔