مغربی کنارے پر اسرائیلی فوجیوں کا فلسطینی بچوں پر بہیمانہ تشدد کا سلسلہ جاری ہے اسرائیلی فوج احتجاج کرنے والے بچوں کو گھسیٹ کرایک پنجرے میں بند کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فوجیوں کا فلسطینی بچوں پر بہیمانہ تشدد کا سلسلہ جاری ہے اسرائیلی فوج احتجاج کرنے والے بچوں کو گھسیٹ کرایک پنجرے میں بند کررہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکیص در ڈنولڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کواسرائيل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد فلسطین میں تیسرے انتفاضہ کا آغاز ہوگیا ہے اور فلسطینی سراپا احتجاج ہیں جبکہ اسرائيل فلسطینی عوام کے احتجاج کو کچلنے کے لئے پوری طاقت اور قوت کا استعمال کررہا ہے ۔ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اب تک 1900 سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔