مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کے علاقہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے میں کئی دنوں سے مسلسل جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق جھڑپیں بیت لحم اور بیت عینون علاقوں میں ہوئی ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائيل کا دارالحکومت قراردینے کے فیصلے کے بعد مقبوضہ فلسطین میں نیا انتفاضہ شروع ہوگیا ہے جس میں اب تک 1500 سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 12 دسمبر 2017 - 11:54
عرب ذرائع کے مطابق فلسطین کے علاقہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔