مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں 8 روز سے لگی آگ 2 لاکھ 30 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی ہے اور اس میں 800 مکانات اور عمارتیں جلنے سے دولاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں جبکہ 5 ہزار سے زائد فائر فائٹرز آگ سے لڑنے میں مصروف ہیں۔ سی این این کے مطابق کیلی فورنیا کی تاریخ کی یہ پانچویں بڑی آتشزدگی ہے اور اس آگ کو " تھوماس فائر" کا نام دیا گیا ہے۔جنوبی کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی یہ آگ 2 لاکھ 30 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل چکی ہے جو کہ امریکی شہروں نیویارک اور بوسٹن کے مشترکہ رقبہ سے بھی زیادہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 11 دسمبر 2017 - 20:03
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں 8 روز سے لگی آگ 2 لاکھ 30 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی ہے اور اس میں 800 مکانات اور عمارتیں جلنے سے دولاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔