مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کے امریکہ نواز بادشاہ حمد بن آل خلیفہ کا خصوصی وفد اسرائیل پہنچ گیا ہے جہاں فلسطینیوں نے غدار بحرینی وفد کو بیت المقدس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ بحرین اور اسرائیل کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات ہیں ۔ اسرائیلی حکا م کے مطابق بحرین کے کسی بھی وفد کا یہ پہلا اعلانیہ دورہ ہے جبکہ اس سے قبل خفیہ دورے ہوتے رہے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق بعض عرب ممالک اسرائيل کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں اور اسرائیل بھی ان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ان ممالک میں سعودی عرب سرفاہرست ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 دسمبر 2017 - 16:00
بحرین کے امریکہ نواز بادشاہ حمد بن آل خلیفہ کا خصوصی وفد اسرائیل پہنچ گیا ہے جہاں فلسطینیوں نے غدار بحرینی وفد کو بیت المقدس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔