مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں مختلف علیحدگی پسند اور کالعدم تنظیموں کے 313 علیحدگی پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مختلف کالعدم تنظیموں کے 313 فراری علیحدگی پسند ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں ہتھیار ڈالنے کی تقریب ہوئی جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کے سامنے فراریوں نے ہتھیار ڈالے۔ اس موقع پر حکومت کی جانب سے فراریوں کو فی کس ایک ایک لاکھ روپے بھی دیے گئے اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے سرنڈر کرنیوالوں کو مزید مراعات دینے کا بھی اعلان کیا۔ تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم نے بھی شرکت کی۔ حکام کے مطابق سرنڈر کرنے والوں میں 17 کمانڈرز سمیت 300 سے زائد فراری شامل ہیں۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے اندر اور باہر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے جبکہ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔
اجراء کی تاریخ: 9 دسمبر 2017 - 13:32
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں مختلف علیحدگی پسند اور کالعدم تنظیموں کے 313 علیحدگی پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔