عراق کے ممتاز شیعہ عالم دین مقتدی صدر نے عربی اور اسلامی ممالک سے امریکہ اور اسرائیل کے سفارتخانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے ممتاز شیعہ عالم دین مقتدی صدر نے عربی اور اسلامی ممالک سے امریکہ اور اسرائیل کے سفارتخانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مقتدی صدر نے بیت المقدس کو اسرائيلی دارالحکومت قراردینے کے امریکی صدر کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک عارضی طور پر امریکہ کے سفارتخانوں کو بند کردیں اورعربی و اسلامی ممالک کو  اسرائیل کے ساتھ دائمی طور پر سفارتی تعلقات ختم کردینا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کو تسلم کرنا فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ  بہت بڑی غداری ہے۔