امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے اعلان کے بعد ترکی میں ہزاروں مرد وخواتین سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور امریکی صدر کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے اعلان کے بعد ترکی میں ہزاروں مرد وخواتین سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور امریکی صدر کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کردیا ، اس اعلان کے بعد ترکی میں عورتوں ، بچوں اور بزرگوں سمیت ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں جبکہ دارالحکومت استنبول میں سینکڑوں افراد امریکی سفارتخانے کے باہر جمع ہو گئے اور مسلسل احتجاج کر رہے ہیں، مظاہرین نے امریکی پرچم اور ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلے نظر آتش کردیئے ہیں۔امریکی صدر کے فیصلے کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔