مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنانی وزیر اعظم سعد حریری نےوطن واپسی پر سعودی عرب میں جبری مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق لبنانی کابینہ کے ایک اجلاس کے بعد حریری نے کہا کہ وہ بطور سربراہ حکومت اپنا کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے 4 نومبر کو سعودی عرب میں وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد لبنان کے صدر نے ان کے جبری استعفی کو غیر قانونی اور غیر آئینی قراردیتے ہوئے سعودی عبر پر شدید تنقید کی تھی۔ اس موقع پر لبنانی صدر میشل عون نے ان کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے بحران کی ذمہ داری سعودی عرب پر عائد کی تھی۔
اجراء کی تاریخ: 6 دسمبر 2017 - 11:15
لبنانی وزیر اعظم سعد حریری نےوطن واپسی پر سعودی عرب میں جبری مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے ۔