عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنائے جانے کی اطلاعات پر امریکہ انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کا معاملہ ریڈ لائن ہے اور امریکہ کو اس ریڈ لائن سے عبور نہیں کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنائے جانے کی اطلاعات پر امریکہ انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کا معاملہ ریڈ لائن ہے اور امریکہ کو اس ریڈ لائن سے عبور نہیں کرنا چاہیے۔ ادھر فلسطینی حکومت نے اسلامی ممالک کے رہنماؤں پر زوردیا ہے کہ وہ ٹرمپ کے اقدام کی مخالفت اور مزاحمت کریں جس کے تحت وہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانا چاہتا ہے۔