امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکاٹرمپ نے ہندوستان کے شہر حیدر آباد دکن کے دورے کے دوران مسلمانوں کے اہم تاریخی اور ثقافتی مراکز کا دورہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکاٹرمپ نے ہندوستان کے شہر حیدر آباد دکن کے دورے کے دوران مسلمانوں کے اہم تاریخی اور ثقافتی مراکز کا دورہ کیا۔ ایوانکا کو قلعہ گولکنڈا لے جایا گیا اور اسے بتایا گیا کہ یہ عظیم الشان قلعہ مسلم قطب شاہی سلاطین نے تعمیر کرایا تھا۔ اسی کے قریب ہفت گنبد نامی تاریخی عمارت ہے جس میں 7مسلم سلاطین کے مقبرے اور تاریخی بھول بھلیاں ہیں۔ ایوانکا کو چار مینار بھی لے جایا گیا جو محمد قلی قطب شاہ نے شہر کے وسط میں تعمیر کرایا تھا۔ مبصرین کے مطابق اگر ایوانکا کو آگرہ لے جایا گیا تو مجبوراً تاج محل بھی دکھایا جائے گا جو شاہ جہاں نے تعمیر کرایا تھا۔