برطانوی دارالحکومت لندن کے مئیر صادق خان نے ٹرمپ کو دی گئی دورۂ برطانیہ کی دعوت واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن کے مئیر صادق خان نے ٹرمپ کو دی گئی دورۂ برطانیہ کی دعوت واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا پر جھوٹی خبریں دینے کا الزام لگانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے خود جھوٹی خبر ری ٹوئٹ کر ڈالی، بیساکھی کی مدد سے چلنے پر مجبور لڑکے پر تشدد کرنے والا نیدر لینڈز کا شہری نکلا۔پولیس کے مطابق چھ ماہ پرانی ویڈیو ایمسٹر ڈیم کے نواحی علاقے کی ہے، جبکہ تشدد کرنے والا غیر مسلم ڈچ ہے۔ برطانیہ کی دائیں بازوکی تنظیم نے معذور نوجوان پر تشدد کرنے والے لڑکے کے مسلم  ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔برطانیہ کی انتہا پسند تنظیم کی جانب سے واقعے کی ویڈیو کو امریکی صدر نے ری ٹوئٹ کر دیا تھا۔برطانیہ کی حزب اختلاف کے رہنما جریمی کاربن نے تھریسامے حکومت سے ٹرمپ کی مذمت کا مطالبہ کیا تھا۔ لیبر لیڈر جریمی کاربن نے ٹرمپ کے ٹوئٹس کو گھناؤنا اور معاشرے کے لیے خطرہ قرار دیاتھا۔ ٹرمپ کے گھناؤنے اقدام کے پیش نظر برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان نے امریکی صدر سے دورہ برطانیہ کی دعوت واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔